،،میرا پیارا ٹیم'' کی ایک اور کامیابی، 75 سالہ  خاتون کو اپنوں سے ملوا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی،دو ماہ قبل بچھڑنے والے 75 سالہ ذہنی معذور اماں کو اپنوں سے ملوا دیا۔

 میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کےلئے ایدھی ہومز کا وزٹ کیا، ایدھی ہومز میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات دو ماہ سے رہائش پذیر 75 سالہ شریفاں بی بی سے ہوئی، 75 سالہ شریفاں بی بی ڈیمینشیا کی مریضہ تھیں، کچھ بھی بتانے سے قاصر تھیں،ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشن کئے مگر کامیابی نہ ہوئی تاہم بائیومیٹرک ویرفیکشن سے شریفاں بی بی کے اہل خانہ کو ڈھونڈ نکالا جس پر سی ٹی او نے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔