ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Indus motors.increased,rates,vehicles,City42
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا  ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
 کمپنی کے مطابق روپے کی قدر میں نمایاں کمی سے لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے ، غیر یقینی معاشی صورتحال اور درآمدی خام مال سے پیداوار شدید متاثر ہے ،  ڈالر مہنگا ہونے سے پرانی قیمتوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔

انڈس موٹرز نے ڈیلرز کو نئی  قیمتوں کی فہرست جاری کردی ،مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں مین 8لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا،کرولا الٹس 1.6 کی قیمت 2.60 لاکھ روپے اضافے سے 55 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی،کرولا الٹس سی وی ٹی 3 لاکھ10 ہزار روپے اضافے سے 60 لاکھ 59 ہزار،کرولا 1.8 سی وی ٹی 3لاکھ 30 ہزار روپے اضافے سے 69 لاکھ 79 ہزار ،یارس 1.3 جی ایل آئی 2.10 لاکھ روپے اضافے سے 45.49 لاکھ ، ہائی لکس ریو آٹومیٹک 6.20 لاکھ روپے اضافے 1 کروڑ 28 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

ہائی لکس روکو 6.60 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 1 کرور 35 لاکھ 59 ہزار روپے ،فورچیونر ڈیزل 8.40 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 1 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہوگئی،فورچیونر لیجنڈر 8.90 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 1 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔