ویب ڈیسک:پشاور زلمی کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا ن سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ ایک سکور پر گر گئی ہے، اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان ویاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، اس کے بعد آنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز حیدر علی بھی کیچ ہوتے ہوتے بچے ، کراچی کنگز نے ایک اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا ئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے دوسرا اوور دائیں ہاتھ کے گیند باز خرم کرانے کیلئے آئے جنہوں نے پہلی ہی گیند پر نو بال کرائی اور اس طرح پہلی ہی گیند پر فی ہٹ مل گئی ، جس پر ویڈ نے انہیں چھکا رسید کیا ، اس طرح پہلی گیند پر خرم کو 7 سکور لگا، ویڈ نے اگلی گیند پر ڈبل لیکر مسلسل 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کا سکور دو اوور میں 24 رنز تک پہنچایا ۔
بابر اعظم نے دوبارہ سے وکٹ گرانے کی ذمہ داری وہاب ریاض کو دی، ویڈ نے ان کی بھی ایک نہ چلنے دی اور حیدر علی کیساتھ مل کر ٹیم کا سکور 34 رنز تک پہنچا دیا ، وہاب ریاض کو اس اوور میں 2 چوکوں کی مدد سے 11 سکور پڑا۔
جس کے بعد بابر اعظإ نے گیند نیشام کوسونپی اور انہوں نے کپتان کی لاج رکھ لی اور اپنی پہلی ہی گیند پر سیٹ بیٹسمین ویڈ کو پویلین کی راہ دیکھائی ، جس کے بعد آنے والے بیٹسمین قاسم نے انہیں چوکا لگایا اور حیدر علی کیساتھ مل کر 4 اوورز میں ٹیم کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز تک پہنچایا ۔
پشاور زلمی کی جانب سے پانچواں اوور شکیب الحسن کرانے کیلئے آئے اور کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھا ، زبردست بولنگ کیساتھ ساتھ بہترین فیلڈنگ کی بدولت اس اوور میں صرف 3 رنز ہی بن سکے ، اس کے بعد دوبارہ سے گیند نیشام نے اپنے ہاتھ میں لی اور وہی کیا جس کیلئے انہیں بھیجا گیا تھا، نیشا م نے پہلے تو بلے باز کو پریشان کیا اور پھر اسے بڑی ہٹ لگانے پر مجبور کرتے ہوئے اسے کیچ آوٹ کرا دیا، اس طرح کراچی کی تیسری وکٹ صرف 44 رنز پر گر گئی جبکہ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ارشاد نے حیدر علی کو پویلین کی راہ دیکھائی ، ارشاد نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لیکر اس سیز ن کا آغاز کیا ہے ، جبکہ 7 اوورز میں کراچی کنگز صرف 49 رنز ہی بنا سکی ۔
جس کے بعد عماد وسیم خود میدان میں اترے اور رنز بنانے کی ذمہ داری خود اٹھائی اور آٹھویں اوور میں ایک چوکے ، ایک ڈبل اور تین سنگلز کیساتھ ٹیم کا سکور 58 تک پہنچایا ، جس کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے نوواں اوور کرانے کیلئے مقیم آئے جن کا استبقال عماد نے چوکا لگا کر کی اور پھر سنگل لیکر کریز شعیب ملک کو دے دی اور انہوں نے بھی چوکا لگا کر کپتان کا ساتھ دیا اور پھر ایک گیند ضائع کرنے کے بعد پانچویں گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک دوبارہ عماد وسیم کو دی جنہوں نے اوور کا اختتام دوبارہ چوکا لگا کر کیا اس طرح مقیم کے اوور میں انہیں 14 سکور پڑا اور کراچی کنگز کا سکور 72 تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے کے بعد پشاور زلمی کے بلے باز وں نے کوہلر کیڈمور کے50 گیندوں پر 92 رنز اور کپتان بابر اعظم کے 45 گیندوں پر 68رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے ۔
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ کوہلر کیڈ مور ،چوتھی وکٹ راج پکاسا کی گری تھی جبکہ تیسری وکٹ کپتان پشاور زلمی بابر اعظم کی گری تھی پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابر اعظم نے اوپننگ کی ، محمد حارث نے اپنے پی ایس ایل سیز کا آغاز پہلی ہی گیند پر محمد عامر کو چوکا لگا کر کیا لیکن وہ اپنا پہلا میچ یادگار نہ بنا سکے اور میر حمزہ کی گیند پر 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد آنے والے سائم ایوب بھی صرف ایک سکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے ۔
محمد طاہر نے گیارہواں اوور کرایا جنہیں پہلی ہی گیند پر کوہلر نے چھکا لگایا اور اپنی نصف سینچری مکمل کی اور اس کےبعد اگلی ہی گیند پر کوہلر نے ڈبل لیکر سٹرائیک بابر اعظم کے حوالے کی اور دوبارہ سے سنگل لیکر کریز کوہلر کے حوالے کی ، محمد طاہر کو اس اوور میں 13 سکور لگا ، اس طرح پشاور زلمی کا سکور 11 اوورز میں 103 رنز تک پہنچ گیا تھا۔
پشاور کی جانب سے بارہواں اوور ’’ کٹنگ ‘‘کرانے کیلئے آئے جن کا سامنا بابر اعظم نے کیا اور پہلی ہی گیند پر ڈبل لی اور ا سکے بعد سنگل لیکر سٹرائیک ہارڈ ہٹر کوہلر کے حوالے کی ، کوہلر نے تیسری گیند پر کٹنگ کو چوکا لگایا اور پھر چوتھی گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک بابر اعظم کے حوالے کر دی ، بابر نے کٹنگ کو پانچویں گیندپر چوکا لگا کر اپنا سکور 31گیندوں پر 38 رنز تک پہنچایا اور اگلی گیند پر سنگل لیکر دوبارہ سے سٹرائیک پر سامنے آ گئے ، کٹنگ کو ایک اوور میں 12 سکور پڑا اور پشاور کا سکور 116 رنز ہو گیا ۔
13واں اوور دوبارہ سے محمد طاہر نے کرایا جن کی پہلی گیند پر بابر نے ڈبل سکور لیا اور پھر اگلی گیند پر سنگل لیکر سٹرائیک کوہلر کے حوالے کی محمد طاہر کی ہر گیند پر سنگل لیکر پشاور زلمی کے بلے بازوں نے گزارہ کیا اور اس اوور میں صرف 7 سکور بنا سکے ، اس طرح پشاور زلمی کا 13 اوور میں سکور 123 رنز تک پہنچ گیا، مسلسل وکٹ نہ ملنے کے بعد گیند کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے خود دتھامی جن کی پہلی گیند پر بابر نے ڈبل اور پھر دوسری گیند پر سنگل لیکر کریز کوہلر کے حوالے کی جنہوں نے تیسری گیند پر عماد کو چھکا لگایا اور پھر سنگل لیکر سٹرائیک بابر کو دی جنہوں نے آف سائیڈ پر چوکا لگا کر اپنی ففٹی سکور کی اور آخری گیند پر ڈبل لیکر ٹیم کا سکور 139 تک پہنچا دیا ۔
کراچی کنگز کی جانب سے 15واں اوور ٹائے کرانے کیلئے آئے جن کی پہلی گیند کا سامنا کوہلر نے کیا اور سنگل لیکر سٹرائیک بابر کے حوالے کی ، بابر نے اگلی گیند پر چوکا پھر چھکا اور پھر سے چوکا لگایا، جس کے بعد پانچویں گیند پر کوئی سکور نہ لینے دیا، چھٹی گیند پر بابر نے سنگل لیکر ٹیم کا سکور 155 رنز تک پہنچایا ، 16واں اوور کی پہلی گیند پر ہی بابر اعظم محمد طاہر کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جس کےبعد راج پکاسا کریز پر اترے , راج پکاسا نے سنگل لیکر دوبارہ سے سٹرائک کوہلر کے حوالے کی جنہوں نے چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 160تک پہنچایا اور پھر اگلی دو گیندوں پر دو سنگل لیں جس سے 16 اوور میں پشاور زلمی کا سکور 162 تک پہنچ گیا۔
پشاور زلمی کے بیٹرز کے بڑھتے قدم اور چال بھانپ کر محمد عامر نے اپنی چال چلنے کیلئے گیند تھامی لیکن کوہلر اور راج پکاسا نے حکمت عملی تبدیل کی اور سنگل ڈبل کیساتھ گیندباز پر پریشر بڑھایا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 171 تک پہنچا دیا، 18واں اوور دوبارہ سے ٹائے کرانے کیلئے آئے جنہوں نے پہلی ہی گیند پر راج پکاسا کو آوٹ کیا اور پھر اگلی گیند پر نیشام کو بھی کیچ آوٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا کیچ ڈراپ ہو گیا اس کے بعد اوور کی آخری گیند پر نیشام کو دوبارہ سے چانس ملا جب وہ باونڈری پر کیچ آوٹ ہوتے ہوتے بچے اور فیلڈر نے چھکا ہونے کے ڈر سے گیند باونڈری کے اندر پھینک دی ، اس کے بعد میچ کا 19واں اور اپنا آخری اوور کرانے کیلئے محمد عامر نے گیند تھامی جنہیں پہلی ہی گیند پر نیشام نے چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 181تک پہنچایا اور گیند باز پر پریشر ڈالا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگلی گیند محمد عامر ے وائیڈ کرا دی اس کے بعد اگلی گیند پر نیشام نے ڈبل لی پھر اگلی گیند پر اور پھر سنگل لیکر سٹرائیک سیٹ بلے باز کوہلر کے حوالے کی ، محمد عامر نے پھر سے وائیڈ کرا دی اور پھر کوہلر نے چوتھی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد عامر نے ایک گیند بیٹ کی اور آخری گیند پر سنگل لیکر سکور 191 رنز تک پہنچایا ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پہلامیچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا گیا تھا ، جس میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سلطانز کو ایک سکور سے مات دے دی تھی، مین آف دی میچ لاہور قلندرز کے اوپننگ اور جارح مزاج بیٹر فخر زمان کے نام رہا جنہوں نے 42 گیندوں پر 66 رنز بنائے تھے۔