پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان سُپر لیگ 8 کا آغاز گزشتہ شام رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس میں ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گِل اور فارس شفیع نے پرفارمنس دی۔

 تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل موہ لیے جبکہ تقریب کےآخر میں دلکش آتش بازی نے ماحول بنا دیا۔

 پی ایس ایل کی اس شاندار تقریب کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کی اور کئی دیگر افراد نے اس پر میمز بھی بنا ڈالیں۔

 صارفین کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں اور ملک آئی ایم ایف سے قرض مانگ رہا ہے، ان حالات کے باوجود پی ایس ایل کی ایسی شاندار تقریب ہونا سمجھ سے باہر ہے۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ تبصرے دیکھنے میں آئے جیسے مشہور اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے اس کیلئے ایک دلچسپ مثال دے کر تبصرہ کیا۔

اسی طرح پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور چلبلی میمز بھی شیئر کی گئیں۔