ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل 8: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: PSL 8
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ 8 کا اہم میچ آج دو بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی۔

 کرکٹ شائقین کو کنگز کے محمد عامر اور زلمی کے کپتان بابراعظم کے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے اور ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ چھکوں، چوکوں کی برسات اور اڑتی وکٹوں کے مناظر کرکٹ کے دلدادہ افراد کو محظوظ کریں گے۔

 ہائی والٹیج ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔