ویب ڈیسک: ٹوئٹر پر پرانے بلیو ٹک جلد ختم کیے جانے کا امکان ہے، جس کی تصدیق ایک بار پھر ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کی۔
ایلون مسک نے نومبر 2022 میں ہی عندیہ دیا تھا کہ پلیٹ فارم پر پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بلیو ٹک چند ماہ میں ختم کردیے جائیں گے، لیکن اب انہوں نے ایک بار پھر صارفین کو بلیو ٹک ختم کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
Legacy blue checks will be removed soon. Those are the ones that are truly corrupt.
— Elon Musk (@elonmusk) February 10, 2023
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی دسمبر 2022 میں پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس ٹوئٹر بلیو متعارف کرائی تھی، جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ جن اکاؤنٹس کو پہلے سے بلیو ٹک ملا ہوا تھا، ان کا بلیو چیک مارک جلد ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے پرانے بلیو ٹکس کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد ختم کردیا جائے گا۔