پی ایس ایل 8، فرسٹ کلاس ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟ شیڈول آگیا

پی ایس ایل 8، فرسٹ کلاس ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟ شیڈول آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی، لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پریمیئم ٹکٹ 4 ہزار اور فرسٹ کلاس 2500، 1200 روپے کا ہوگا۔

https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2023-02-14/news-1676353601-4856.jpg

دوسری جانب ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن کل سے ملتان میں شروع ہوچکا جس کے افتتاحی میچ میں لاہور نے ملتان کو ایک رن سے شکست دی۔