ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل7: مسلسل ہار کراچی کنگز کا مقدر بن گئی؛یونائیٹڈ کی جیت

پی ایس ایل7: مسلسل ہار کراچی کنگز کا مقدر بن گئی؛یونائیٹڈ کی جیت
کیپشن: Karachi Kings won
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائےتھے۔ دلچسپ مقابلے میں کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست ہوئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےدلچسپ مقابلے میں کراچی کنگز کی ہارنے کی روایت برقرار رہی،  اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے میں 2 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائےتھے۔192 رنز  کے تعاقب میں کراچی کنگز 190 پر ڈھیر ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔کراچی کنگز کو آج  اسلام آباد یونائیٹڈ  نے بھی شکست دے دی ہے۔ 7 میچوں میں ایک میں بھی کامیابی نہ حاصل کر پائی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer