(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی، اداکارہ نے بتایا کہ بہت کوشش کی کہ شوہر اور ان کے درمیان جو بھی معاملات چل رہے تھے انہیں حل کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ تمام معاملات ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہوگئے ہیں لیکن آخر کو فیصلہ کرنا ضروری ہی تھا۔
اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے متعلق بتایا ہے۔راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں رتیش سے اپنی علیحدگی کے متعلق واضح وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس کے بعد ہماری زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میں رتیش کی بہتر زندگی کے لئے دعاگو ہوں لیکن زندگی کے اس موڑ پر مجھے اپنا خیال رکھنے کی ضرورت زیادہ ہے۔
View this post on Instagram