ماڈل قندیل بلوچ کےقتل کاملزم بری

Qandeel Baloch Murder
کیپشن: Qandeel Baloch
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کو سزا سے بری کردیا، ملزم کو ملتان کی سیشن عدالت نے 2019 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں سیشن کورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے مرکزی ملزم وسیم کی عمر قید کی سزا ختم کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے راضی نامہ اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر ملزم کو مقدمہ سے بری کیا، ملزم جولائی 2016 سے ہی گرفتار تھا جس کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

وکیل نے دلائل دیے کہ سیشن عدالت نے راضی نامہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔مدعی مقدمہ مقتولہ کا والد وفات پا چکا ہے، مقدمہ کے گواہان بھی ٹرائل کورٹ میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے تھے،عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کے خلاف اپنی بہن ماڈل قندیل بلوچ کا گلہ دبا کر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، ملزم وسیم نے عدالت میں سزا منسوخی کی اپیل دائر کررکھی تھی۔

مقتولہ کے دو بھائی سمیت پانچوں ملزمان بری ہوئے ۔بری ہونیوالوں میں معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی بھی شامل تھے، ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے عدالت عالیہ میں دلائل پیش کئے۔ جن سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے سزا منسوخ کردی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer