ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کو کون پسند؟اپنی شادی سےمتعلق بھی بتادیا

حریم شاہ کو کون پسند؟اپنی شادی سےمتعلق بھی بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویڈیوز کافی بنالیں اب کی بار کچھ نیا کرنے کا ارادہ ہے، حریم نے اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو مجھے پسند ہیں اور ان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو مختصر انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے ایک پارٹی بنائی ہوئی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں، شیخ رشید کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ ہیں پہلے وزیر ریلوے تھے تو ریلوئے جل گئی، اب اللہ کرے اب خوش اسلوبی کے ساتھ اس  وزارت کو چلاسکے۔

میزبان نے کرکٹ کے بارے ان سے سوال کیا کہ آپ کی فیورٹ ٹیم پی ایس ایل سکیس کی کون سی ہے؟ جواب دیتے حریم کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ اپنی ٹیم ہواس کو لے کرچلوں،سیاسی شخصیات کے بارے پوچھا کہ کون پسند ہے تو ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو مجھے پسند ہیں اور میں ان کو وزیراعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہوں۔اور انشااللہ وہ بنیں گے وزیراعظم۔مجھے ان میں پوٹینشل نظر آتا ہے اور وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ کسی سیاست دان کی نئی ویڈیو منظر عام پر آنے والی ہے؟ حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھے ضرورت نہیں وہ خود ہی ریلیز کردیتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اب ویڈیوز کے علاوہ خود نیا کرنا چاہیے یہ کافی ہوگئیں ہیں۔ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔

مزید بات کرتے حریم نے کہا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی، میں نے جس ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں بھی میری بنائی گئی ویڈیوز شامل کی گئی ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer