سگیاں، کاغذ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

سگیاں، کاغذ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) سگیاں کےعلاقے میں کاغذ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔
سگیاں ٹول پلازہ کےقریب واقع کاغذ بنانے والی فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیوں نےموقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،،ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا،،آگ لگنے سے گودام میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔