ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا پی ایس ایل کی شروعات سے پہلے ویڈیو پیغام

گورنر پنجاب کا پی ایس ایل کی شروعات سے پہلے ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) گورنر پنجاب نے پی ایس ایل کی شروعات سے پہلے ویڈیو پیغام جاری کردیا، چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں کرکٹ کے لیے نہیں آرہے تھے ، پی ایس ایل انہیں یہاں لیکر آئی ہے۔

پی ایس ایل کے میچز سے پہلے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ پی ایس ایل میچزدوبئی میں شروع ہونے والے ہیں۔ پی ایس ایل میں دنیا کے بڑے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف رواں دواں ہے، دوبئی کے بعد پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں بھی ہونگے۔

  گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کی ٹیم سے ملنے کا اتفاق ہوا ہے اور یوں لگتا ہے کہ ہم سب لاہور قلندر کی طرح قلندر ہیں۔ گورنر پنجاب نے تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer