(ناصر علی) ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن،،تلاشی کے دوران اچھرہ سے عرفان نامی شخص سے چار سو پچاس گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر شاہد احمد شاہد کے حکم پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن اورناکہ لگا کر چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران فلیٹس میں مقیم کرائے داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔اچھر ہ میں دوران چیکنگ عرفان نامی شہری سے چار سو پچاس گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق عرفان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور علاقے میں منشیات فروشی کا اڈہ چلا رہا تھا۔اچھرہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔