سٹی 42: پاکستان کی زینب خان نے 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زینب خان نے کارنامہ سرانجام دیا ، فل کنٹیکٹ کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
زینب خان کا تعلق انعام کیو کشن کراٹے اکیڈمی سے ہے۔چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 40 ممالک کے 750 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل تھی۔
ثنااللہ خان نے مینز سینیئر کی80-کلو گرام کی کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ سیف اللہ خان نے 80+ کلو گرام کے ویٹ میں برانز میڈل حاصل کیا۔
تینوں کا تعلق پاکستان کیوکیشن کراٹے کے بانی انعام اللہ خان مرحوم کے خاندان سے ہے۔