سٹی 42: ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا اہم ملزم شمریز پولیس مقابلے میں مارا گیا
ملزم شمریز اہم ملزم تھا جو وردہ قتل میں مفرور تھا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے دس روز تک چھاپے مارے ۔ملزم وردہ قتل سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا ۔ملزم وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا۔
ملزم شمریز کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹھنڈیانی میں چھاپہ مارا ۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی ۔مقتولہ وردہ کو بھی قتل کے بعد لاش ٹھنڈیانی چھپائی گئی تھی ۔