سٹی 42 : NCCIA اسلام آباد نے کارروائی کے دوران کھنہ پل سے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزمان بیرونِ ملک مقیم رشتہ دار/دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ دورانِ تفتیش جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف، رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔
گرفتار ملزموں میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں، جن کے خلاف پیکا ، دھوکہ دہی سمیت فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے، ملزمان سے چیک بکس ، فراڈ کے تحت کیے گیے چیکس بھی برآمد ہوئے۔