ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم 4 بند

موٹروے ایم 4 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موٹروے ایم 4 ملتان سے عبد الحکیم دھند کی وجہ سے بند ہے
 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  ایم  4  ملتان سے عبدالحکیم  دھند کی وجہ سے بند ہے ۔ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں