ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان: پولیس مقابلےکے دوران 5 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان: پولیس مقابلےکے دوران 5 ڈاکو ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاصم صدیق)رحیم یار خان میں  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکوں ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری ہاشم سے 6 لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔

 تھانہ کوٹسمابہ پولیس نے شاہ گڑھ کے نزدیک ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جوابی کارروائی کے دوران 5ڈاکو مارے گئے، پولیس نےکار ، چھینی گئی نقدی اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔

 پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

 ڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے پولیس پارٹیز کو شاباش دی گئی۔