ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر،بارش کا امکان

آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر،بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:دسمبر اپنے رنگ دکھانے لگا ،سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کی کرنیں مدھم ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ہلکی بارش کا امکان موجودہ ہے۔

شہرکا درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 8،زیادہ سے زیادہ 22ڈگری جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 دوسری جانب شہر میں آلودگی کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنےمیں آیا ،ایئر کوالٹی انڈیکس 214ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
کینٹ میں  آلودگی کی شرح 491،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 434،عسکری ٹین 405،برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 395،ڈی ایچ اے فیز فائیو 336 ،گلبرگ ٹو میں شرح 195ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔