ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا

ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آ گیا، وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔ 

واضح رہے کہ یوم شہادت حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا تین جمادی الثانی بروز اتوار ہو گا. 

اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔