معروف فلمساز کرونا وائرس کا شکار

Famous filmmaker suffering from corona virus
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلمساز جیمز کیمرون کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکہ کے معروف فلمساز جیمز کیمرون کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، اس حوالے سے ڈزنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیمز کیمرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اپنا شیڈول ورچوئل طریقے سے مکمل کریں گے۔

بیماری کے باعث جیمز کیمرون اپنی فلم اواتار 2 کے پریمیئر میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔جیمز کیمرون کو لاس اینجلس کے قومی تاریخی عجائب خانے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی لیکن وہ آن لائن شریک ہوئے۔

16 دسمبر کو اواتار 2 انگریزی، ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی، فلم کی پروڈکشن پر 25 کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر