ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری

school remain closed on OIC Conf
کیپشن: school remain closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں کب ہوں گی؟طلبہ اور والدین کا تجسس بڑھنے لگا۔حکومت نے اہم فیصلہ کرتےتعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کئےجبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا ہو یا سموگ ایس او پیز کی مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی بندش کا سلسلہ رہا ہے۔اب سکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں کے حوالے سےطلبہ اور والدین کا تجسس بڑھنے لگا ہے، دوسری جانب او آئی سی وزرا خارجہ کی آمد کے موقع پر راولپنڈی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی سٹی میں واقع تمام سرکاری اور نجی اداروں 18 دسمبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کھلے رہے گے،ضلعی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer