ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر عائشہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Ayesha Akram accident
کیپشن: Ayesha Akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم راوی پل کے قریب ٹریفک حادثےمیں زخمی ہو گئی۔عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھی کہ شاہدرہ راوی پل کے قریب ان کا برقعہ ہوا میں لہراتے ہوئے موٹر سائیکل کے وہیل میں آگیا،  پولیس کے مطابق برقعہ کے موٹر سائیکل کے ویل میں آنے پر عائشہ اکرم گر گئیں جس سے ان کے چہرے بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔منہ کے بل گرنے سے عائشہ اکرم کے ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گری ہیں ان کو کسی نے نہ گرایا ہے اور  نہ ہی کوئی نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔عائشہ اکرم علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer