قیصر کھوکھر: شہر میں محکمہ ایکسائز کا نیا ریجن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے محکمہ خزانہ سے دو کروڑ روپے مانگ لئے۔
شہر میں محکمہ ایکسائز کا نیا ریجن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز نے محکمہ خزانہ نے دو کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ شہر میں عوام کی سہولت کیلئے ایکسائز کا نیا ریجن ڈی بنایا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے ضروری کارروائی کے بعد سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے۔
نئے ریجن میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگرعہدے بھی تخلیق کئے جائیں گے اور نئی بھرتیوں سے مذکورہ عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔