ویب ڈیسک : طویل انتظار کے بعد بالاخر ایپل نے نت نئے جدید فیچرز کے ساتھ اپنا نیا آئی فون آپریٹنگ سسٹم '' آئی او ایس 15.2 '' لانچ کردیا۔
رپورٹ نے مطابق خصوصی بیٹا ورژن '' آئی او ایس 15.2 '' میں '' دی ایپ پرائیویسی رپورٹ ''کے تحت ویب سائٹس اور مختلف ایپس آپ کے ڈیٹا تک مکمل رسائی حاصل نہیں کرسکیں گی اور محدود رسائی بھی اجازت کے ساتھ مشروط ہوگی ۔ اسی طرح ایپل میوزک کے لئے 4.99 ڈالر کی ادائیگی پر لامحدود موسیقی سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپل کمیونیکیشن سیفٹی فیچرز بھی شامل ہے جس پر آئی میسجز میں بچوں کو نامناسب تصاویر موصول ہونے پر وہ خود بخود دھندلا جائیں گی۔ '' ایپل کنٹرورشل سوٹ فار چینجز'' کے تحت آئی کلاؤڈ پر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد اپ لوڈ ہونے پر والدین کو خود بخود اطلاع مل جائے گی اسی طرح بچوں کو نامناسب تصاویر پر ٹیگ کئے جانے کی بھی والدین کو بذریعہ نوٹی فیکیشن اطلاع مل جائے گی۔
اسی طرح فوٹو لائبریری سکیننگ فیچرکے تحت بچوں کے نامناسب تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے یا محفوظ کرنے پر بھی والدین کو اطلاع کا انتخاب موجود ہے۔'' آئی او ایس 15.2 '' کے تحت '' سفاری '' اور '' سری '' فیچرز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اب بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کی تلاش پر صارفین کو ''ری سورسز'' پر منتقل کردیا جائے گا۔
'' نیو پارٹس اینڈ سروس ہسٹری فیچرز''کے تحت آپ جان سکیں گے کہ اپ کی ایپل فون یا ائیر بک ، آئی پیڈ کا کون سا پرزہ کب تبدیل ہوا اور آیا کہ وہ جینوئن ہے یا نہیں۔آئی فون ایکس آر،آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایس ای سیکنڈ جنریشن میں یہ پتہ چل سکے گا کہ بیٹری کب تبدیل کی گئی جبکہ آئی فون گیارہ اور اس سے اوپر کے ماڈلز میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ڈسپلے تبدیل کیا گیا یا نہیں۔ اسی طرح آئی فون بارہ اور آئی فون تیرہ کے ماڈلز میں یہ معلومات بھی مل سکے گی کہ کیمرہ تبدیل شدہ ہے یا جینوئن۔
ایپل اسپورٹ ڈاکیومنٹ کے مطابق اس فیچر کوچیک کرنے کے لئے سیٹنگز میں جاکر ''جنرل'' پر جائیے پھر '' سافٹ ویئر اپ ڈیٹ'' چیک کریں ۔ کچھ سیکنڈز میں آپ کو اپنے آئی فون یا آئی پیڈ یا ائیر بک کی بیٹری ، اسکرین یاکیمرے کی تبدیلی کے حوالےسے ساری معلومات ظاہر ہوجائیں گی ۔
نئے آپریٹنگ سسٹم میں ڈیجیٹل لیگسی پروگرام کی شق بھی شامل ہے جس کے تحت ایپل صارف کی موت کی صورت میں ڈیٹا صرف منتخب وارث کو ہی مل پائے گا۔
'' آئی او ایس 15.2 '' ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے '' سیٹنگز '' میں جاکر '' جنرل '' پر جائیں اور '' سافٹ وئیر اپ ڈیٹ '' پر کلک کریں۔ فوری طور پر ڈاؤن لوڈنگ شروع نہ ہو تو چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔