نو مئی حملوں کی مذمت؛ تین صوبائی اسمبلیوں نے قراردادیں منظور کر لیں

May Nine Attacks, Provincial Assemblies, Punjab Assembly, May 9 attacks, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

9 مئی 2023  کے  پُر تشدد واقعات کی مذمت میں سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

آج سانحہ نو مئی کی برسی کے موقع پر   پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کو شرپسند عناصر اور ایک جماعت کی سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی مذمتی قرار داد منظور کی۔

پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے دلخراش دن جب شرپسند عناصر  کی جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کےخلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا،قومی سلامتی کے اداروں اور شہدا کے یادگاروں کی توہین کی گئی۔  بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیاگیا۔  قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں 9 مئی واقعے کے خلاف قرارداد ک پیش ہونے پر  اپوزیشن ارکان نےہنگامہ آرائی کی  اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ انہوں نے قرارداد کی کاپیاں بھی پھاڑیں لیکن اسمبلی کے ارکان نے یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منطور کر لی۔


اپوزیشن کے ایک  رکن رانا شہباز کنے  ایوان میں قواعد کے خلاف  ویڈیو بنائی تو اس  پر حکومتی ارکان برہم ہو گئے ، حکومتی بینچز سے خواتین نے بھی  اپوزیشن رکن کے اس غیر پارلیمانی روئیہ پر احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ 

سندھ اسمبلی میں سانحہ نو مئی کی مذمت میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور

 سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ اسمبلی میں ایک متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس میں ایک برس پہلے ہونے والے اس واقعے کو ملک کے خلاف گہری سازش قرار دیا گیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے 9 مئی واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔

بلوچستان اسمبلی میں 9  مئی کے حملوں کی مذمت میں قرارداد

بلوچستان اسمبلی میں بھی آج نو مئی کے  ریاستی اداروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت میں قرارداد پیش کی گئی جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔