یہ حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں ، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rahman, City42, JUI Peshawar Jalsa, Jamiyat Ulma Islam, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہہ دیا کہ یہ حکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بات پشاور میں جمعیت علما اسلام کے  جلسہ میں خطاب  کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ میں شریک کارکنوں کا جوش وجذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جس جگہ کھڑا ہوں کسی دلیل کے ساتھ کھڑا ہوں ۔  ہمیں کیا پڑی ہے کہ ہم 10 لاکھ لوگوں کو میدان میں لائیں۔  ان اسمبلیوں کو عوام کی اسبملیاں کہنا عوام کی توہین ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے کہ جعلی اسمبلی قبول نہیں ہیں۔  ہم عوام کی عزتِ نفس کا مقدمہ لے  کر  آئے ہیں۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین میں یہ نہیں کہ فوج سیاست پر بات کرے ۔ کہا جاتا ہے کہ فوج پر تنقید ملک سے بغاوت ہے ۔  جب آپ فوج میں جاتے ہہیں تو حلف اٹھاتے ہیں  کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔  

مگر جب فوج سیاست میں  آتی ہے تو وہ حلف توڑ دیتے ہیں۔  اس لئے  میں تنقید کرتا ہوں۔  

میں آرمی چیف کو بھی جانتا ہوں اور آئی ایس آئی چیف کو بھی جانتا ہوں۔
آپ جہاں سے آئے ہیں  وہاں واپس چلے جائیں،  میں آپ کی بہت عزت کروں گا۔  پاکستان کے قیام میں آپ کا کوئی رول نہیں۔پاکستان ہماری قربانیوں سے بنا ہے۔ 
آپ اگر  مجھ پر رعب ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ بھول ہے۔  

کوئی میرے قریب بھی نہیں آسکتا، معاملات ٹھیک کرلیں اور اپنی حدود میں رہیں۔  

فوجُ کو اب قبائلی علاقوں سے واپس جانا چاہئے۔ہمیں امن دینے کے نام پر قبائل کو تباہ و برباد کردیا گیا۔