لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم کی بحالی کے لئے ٹربل شوٹرز کی ٹیم پہنچ گئی

Lahore Airport crisis, FIA Trouble Shooting team, IBMS, Intigrated Border Management System, City42, FIA, IT experts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم کے کام چھوڑنے کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی۔  آئی بی ایم ایس   کی بحالی کے لئے  ایف آئی اے امیگریشن آئی ٹی ٹیم اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

اسلام آباد سے ٹربل شوٹنگ کے لئے لاہور ائیرپورٹ بلوائی گئی ٹیم میں نیٹ ورکنگ، ڈیٹا بیس، آئی ٹی ایکسپرٹ شامل ہیں۔ 

آئی ٹی ایکسپرٹ ٹیم امیگریشن مینجمنٹ سسٹم کی بحالی، ڈیٹا ریکور کے ساتھ نیا ڈیٹا ایڈ کریں گے۔ ایف آئی اے کے ٹربل شوٹنگ ایکسپرٹس کی ٹیم لاہور ائیرپورٹ پہ انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کی بحالی کا کام کرے گی۔

لاہور ائیرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر آئی بی ایم ایس کی بحالی 3سے 4 گھنٹوں میں  مکمل ہو جائے گئی۔

سسٹم کی بحالی کے بعد بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔

جمعرات کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن سسٹم میں آگ لگنے کے بعد پاکستان کے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا تھا۔  یہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی چھت میں بجلی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یہ واقعہ صبح تقریباً 5.23 بجے پیش آیا، جب کہ صبح 8 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایئرپورٹ کے احاطے میں دھواں اٹھتے  دیکھا گیا۔

اس آگ سے امیگریشن مینیجمنٹ سسٹم جسے انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (  آئی بی ایم ایس  ) بھی کہا جاتا ہے، کام کرنا چھوڑ گیا تھا اور  امیگریشن سے متعلق معاملات کی مونیٹرنگ عملاً ناممکن ہو گئی تھی۔  اب ائیرپورٹ کے امیگریشن سے متعلق حکام بتا رہے ہیں کہ سسٹم ڈاؤن ہونے سے پیدا ہونے والی سورتحال کو چند گھنٹوں میں مینیج کر لیا جائے گا۔