ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم

عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور افغانستان میں امن کیلئے بھی پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں کو فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے گا۔

 گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے د وران گفتگو کر تے ہوئےگورنر نے وزیر اعظم کو دور بر طانیہ کے دوران بر طانوی پار لیمنٹ کے سپیکر ،وزرا،لارڈز،اراکین پار لیمنٹ اور دیگر 100سے زائد شخصیات سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے میں بر یفنگ دی،وزیر اعظم عمران خان نے گور نر پنجاب کے کامیاب دورہ بر طانیہ کو سراہا ۔ گور نر پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ دورہ بر طانیہ کے دوران ملاقاتوں میں افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستانی اقدام ،بلین ٹری منصوبے ،پاک بر طانیہ تعلقات اورد یگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور میں نے بر طانیہ اراکین کو امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا جن کو بر طانیہ اراکین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

گور نر پنجاب نے ترکی کے دورے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو بتایا ۔چودھری  محمدسرور نے وزیر اعظم کو مزید بتایا کہ بر طانیہ کے وزرا،اراکین پارلیمنٹ،لارڈز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 20سے زائد لوگ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور رواں ماہ ہی ان اراکین کے دوروں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے بلین ٹری منصوبے اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے سمارٹ لاک ڈائون سمیت دیگر کیے جانیوالے اقدامات کے بھی معترف ہیں ۔

چودھری محمدسرور نے وزیر اعظم عمران خان کو ملاقات کے دوران یہ بھی بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500سے زائد منصوبوں پر لاہور سمیت دیگر شہروں اور دیہاتی علاقوں میں کام جاری ہے جن کے ذریعے پنجاب آب پاک اتھارٹی رواں ماہ کے آخر تک 8ملین کے قر یب پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے اشتراک سے بھی تقر یبا اتنی ہی تعداد میں لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا اور یونیورسٹیز میں اصلاحات کے لیے بھی بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔