پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک، ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کیا، اس موقع پر دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور دہشت گردوں کو فرار ہوتے ہوئے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنے والی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer