(سٹی 42) پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگانے کے بعد ایف آئی اے نے علم دینا بھی جرم بنا دیا، ملک بھر کے 22 سکولوں کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔
تعلیمی ادارے ریاستی اداروں کے ہاتھوں رسوا ہونے لگا، پہلے پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا تو اب ایف آئی اے نے ملک بھر کے 22 سکولوں کے اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد فیسیں لینے والے سکولوں کا ڈیٹا بھی قبضہ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی نے بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لاہور گرائمر سکول، روٹس انٹرنیشنل سسٹم،روٹس سکول سسٹم، روٹس ایوی سکول سسٹم، لرننگ آلائنس سکول، لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، فروبلز ایجوکیشن سنٹر کراچی، ہیڈ سٹارٹس سکول اسلام آباد، فوربلز پرائیویٹ سکولز سسٹم اسلام آباد، ریسورس اکیڈمیز، بائی ویو اکیڈمی کراچی، سلامت سکولز سسٹم، جنریشنز سکول کراچی، سولائزیشن سسٹم کراچی، الائنس ریسورس ڈی ایچ اے، دی لرننگ ٹری سکول، سٹی پبلک سکول گوجرانوالہ اور ایڈن سکول سسٹم کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔