جاپانی حکومت کا لاہور میں لگنے والی گرانٹ کا پری آڈٹ کا فیصلہ

جاپانی حکومت کا لاہور میں لگنے والی گرانٹ کا پری آڈٹ کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Punjab Govt, Japaneses Govt Audit
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) جاپانی حکومت کا لاہور میں لگنے والی گرانٹ کا پری آڈٹ کا فیصلہ، جائیکا کا پریس مشن لاہور پہنچ گیا۔ ایم ڈی واسا نے وفد کو بریفنگ دی اورانہیں فیلڈ وزٹ بھی کرایا۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت کا مالیاتی اشتراکی ادارہ جائیکا لاہور میں مختلف منصوبوں پر ساڑھے ارب کی گرانٹ لگا چکا ہے۔ جائیکا کا اعلیٰ سطح وفدواسا ہیڈ آفس پہنچا۔ وفد کی سربراہی فرسٹ سیکرٹری ایمبیسی آف جاپان مسٹر ہنڈا نے کی۔ ایم ڈی واسا نے جاپانی وفد کااستقبال کیا۔

جائیکا کے وفد میں جاپانی پریس مشن کے ارکان بھی موجود ہیں۔ ایم ڈی واسا نوید مظہر نے گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا اور خرچ کی گئی رقم پر بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہاکہ جائیکا کی جانب سے لاہور میں لگائے گئے 105 ٹیوب ویلوں کا فزیکل وزٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer