ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی، میچ سے باہر

بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگ گئی، میچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کینٹ کے خلاف جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث باقی میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد ٹیم ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا اور احتیاطی طور پر انہیں پریکٹس میچ کے بقیہ حصے میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کی انجری سے متعلق فی الحال تشویش کی کوئی بات نہیں، وہ 17 اگست بروز پیر ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔