سٹی 42: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں اضافہ منظور ہوگیا ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں اضافہ منظور ہوگیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا ۔پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا ۔پیٹرول کےفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا۔
ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائےگا۔
پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا۔پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنےگا ۔
اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسےفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔