ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد

مصری وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے اعلیٰ سطح کے روابط کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا اور مشترکہ معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔