وقاص عظیم :وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے،اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کا ایک نکاتی ایجنڈا شامل ہے.
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، تاہم مارجن میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر فی لیٹر 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن عائد ہے، جس میں ممکنہ ردوبدل پر ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔