ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ آزادی شایانِ شان اور پُرامن انداز میں منائیں، سی سی پی او لاہور

یومِ آزادی شایانِ شان اور پُرامن انداز میں منائیں، سی سی پی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے یومِ آزادی شایانِ شان اور پُرامن انداز میں منانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نوجوان ون ویلنگ جیسے خطرناک عمل سے مکمل اجتناب کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

سی سی پی او لاہور نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایک باوقار قوم کی طرح نظم و ضبط، ذمہ داری اور قومی جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منائیں اور خوشیوں کے موقع پر قانون اور شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔