سٹی42: شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،
جلوس کے روٹ پر عمارات کی چھتوں پر سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو قناتیں لگا کر بلاک کیا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،۔