ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم آزادی ؛ بلوچستان حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی

 یوم آزادی ؛ بلوچستان حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم آزادی پر صوبائی حکومت  نے  انسانی ہمدردی پر مبنی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ دن کی کمی کردی 
 ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ روزہ تخفیف کی منظوری دے دی،بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں ساٹھ دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی تاہم اس کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ، 
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکشن کے مطابق ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا سنگین جرائم کے قیدی بھی اس رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے،رواں سال پہلے ہی خصوصی معافی پانے والے قیدی بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ، فیصلہ کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا ہے، صوبائی حکومت قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔