ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوپس خلتی میں7 افراد سیلاب میں بہہ گئے

Gilgit flood, KHalti flood, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہتاب الرحمان: گلگت بلتستان کے علاقے گوپس خلتی میں سیلاب کے باعث تباہی مچ گئی،  ایک خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے اور تین لاپتہ ہوگئے۔

 مقامی انتظامیہ کو موصول ہونے والی  اطلاعات کے مطابق کھلتی میں تباہ کن سیلاب کے باعث خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 3 لاپتہ  ہیں۔

سیلاب کے  باعث گرمے والے گھر کےملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ ایک زخمی بچے کو بچا لیا گیا۔

خلتی میں سیلاب کی زد میں آنے والے7  افراد میں سے3 افراد لاپتہ ہیں۔ خلتی میں سیلاب کے باعث دس گھر تباہ ہوگئے ہیںَ۔خلتی میں امدادی کاروائیوں کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔