ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں مجاز بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز بینک ہفتہ 16 اگست کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی بینک چھٹی کے باوجود کھلے رہے تھے تاکہ شہریوں کو حج درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو بروقت سہولت دینا ہے، کیونکہ حج اسکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔