صدر مملکت عارف علوی سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    صدر مملکت عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس نے ملاقات کی۔

صدر عارف علوی نے نیزہ باز ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب سے ملاقات کی، صدر نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں پوزیشن لینے پرایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا اور ہمیں  امید ہے ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔صدر  مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیک بھی تقسیم کیے۔