ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان اور وزیراعظم کا یوم آزادی پر قوم کے نام خصوصی پیغام

PM Imran -President Arif Alvi
کیپشن: PM Imran -President Arif Alvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 74 ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستانی قوم ایک ذہین اور بہادر قوم ہے اور مختلف شعبہ جات میں ہماری نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سے ممتاز کرتی ہیں۔ 

وزیرِاعظم عمران خان نے قوم کے نام  اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہیے جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو انتہائی نامساعد حالات اور بھارتی غیر قانونی قبضے میں ناقابل بیان جبر میں اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیر کے عوام اپنے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، پاکستانی عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھی پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer