سیاسی شخصیات کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارک

سیاسی شخصیات کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیچر نیوز:  پاکستان میں  جشن آزادی قومی  جوش و  جذبے  کے ساتھ  جارہا ہے،سیاسی شخصیات بھی   اس جشن آزادی  میں قوم کو متحد ہونے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے  پیغامات جاری کر رہے ہیں۔سیاسی شخصیات   کی جانب سے مداحوں کو  جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وبا کے دوران احتیاط برتنے کا بھی کہا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جشن آزادی کے حوالے سے  اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق تمام شہریوں کے ساتھ قانون کی حکمرانی کے لئے اور ہمدردی کی بنیاد پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کی طرف سے میں اپنی قوم کو اس کے 73 یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور نعمت ہے، قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو الگ وطن کا تحفہ دے کر احسان کیا، دنیا بھر میں پاکستان جیسا عالیشان کوئی ملک نہیں، ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز ایک ٹوئیٹ کے ذریعے قوم کو یوم آزادی کی مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ خوشی اور امید کے اس دن ہمیں عزم کرنا ہے کہ جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ مقصد حاصل کرنا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کا ویژن اور اس پر عمل درآمد اب ہمارے ہاتھ میں ہیں۔

مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے یوم آزادی پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کی سالگرہ پر ہمیں اللہ کریم کا دل کی گہرائیوں سے شکرادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پراللہ تعالیٰ کے حضور معافی کے خواستگار ہونا چاہیئے اور فرمودات بانی پاکستان پر چلنے کا عہد کریں۔

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پرچم کشائی کی اس موقعہ پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یہ قائداعظم کی سیاسی ذہانت اور ان کی طرح عزم کا زندہ معجزہ ہے۔ قائد کا اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کا مقصد ہی ہمارے عوام کے لئے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کی تلاش کے لئے سفر میں ایک منظم اصول ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے 74ویں یومِ آزادی پر پیغام  دیا ہے کہ قوم کو جشنِ یومِ آزادی مبارک، آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے،  انسانی وقار کا احترام اور انسانذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا،  ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے ۔


 
 

 

 


 
 

Shazia Bashir

Content Writer