جشن آزادی کے حوالے سے شوبز ستاروں کے پیغامات

جشن آزادی کے حوالے سے شوبز ستاروں کے پیغامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:فیچر نیوز:  جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر  پیغامات دئیے ہیں، پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے مداحوں کو  جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ وبا کے دوران احتیاط برتنے کا بھی کہا گیا ہے۔

 لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ہدایتکار شان شاہد  نے جشن آزدی پر اپنے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ  سالگرہ مبارک ہو  پاکستان !  میرا جنون اور میری حب الوطنی وہ ہے جو میں تحفے کے طور پر آپ کے لپیٹ میں لاتا ہوں، میری دعا ہے کہ ہم  سبز اور سفید پرچم پاکستان کی محبت میں متحد ہو جائیں، اور ہماری زندگی کا یہ دن یاد رکھیں، میں آپ کی حفاظت اور آپ سے ہمیشہ محبت کا حلف لیتا ہوں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ادکارہ کی منال خان نے جشن آزدی پر اپنے جاری کردہ  بیان میں جشن آزادی  کی مبارک باد دی اور کہا  کہ پاکستان زندہ آباد۔

View this post on Instagram

Happy independence day❤️ Pakistan zindabad ????????

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

لالی وڈ انڈسٹری کی ناموراداکارہ وینا ملک نے  مختصر ویڈیو  جاری کی جس میں  وہ ملی نغمے پر سبز حلالی پرچم.کو  لہرا رہی ہیں، انہوں نے لکھا

 جشن آزادی  مبارک، پاکستان زندہ آباد۔

َ


حمزہ علی عباسی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر وطن اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کی کہ خدا ہم سب کو وطن سے محبت کے پیغام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمارا وطن سلامت رہے۔


 

 

Shazia Bashir

Content Writer