شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
کیپشن: City42 - Iqbal Tomb
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے  موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پرو قار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی جی او سی لاہور میجر جنرل شاہد محمود تھے، تقریب کے دوران پنجاب رینجرز نے مزار اقبالؒ پر گارڈز کے فرائض پاک آرمی کے حوالے کر دیئے ۔

جی او سی لاہور میجر جنرل شاہد محمود نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔  

واضح رہے کہ آج لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منارہے ہیں،  ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer