ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر تیمور عباس تھانہ گلبرگ سے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن تعینات، انسپکٹر عاطف اقبال تھانہ مسلم ٹاؤن سے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی تعینات ، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی انسپکٹر حافظ محمد طیب کو ایس ایچ او ہڈیارہ  جبکہ ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نئی تعیانتی کے احکامات میں انسپکٹر عمران خان تھانہ اقبال ٹاؤن سے ایس ایچ او گلبرگ، انسپکٹر وقاص اشرف ہربنس پورہ سے ایس ایچ او شیراکوٹ  جبکہ ایس ایچ او شیراکوٹ سب انسپکٹر محمد عاصم کو پولیس لائنز رپورٹ کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ انسپکٹر محسن شہزاد تھانہ جوہر ٹاؤن سے ایس ایچ او ہربنس پورہ تعینات ، ایس ایچ او نولکھا سب انسپکٹر محمد نعمان کوایس ایچ او جوہرٹاؤن، ایس ایچ او غالب مارکیٹ سب انسپکٹر محمد فیصل ایس ایچ او اسلامپورہ،انسپکٹر داؤد خالدتھانہ ستوکتلہ سے ایس ایچ او غالب مارکیٹ، انسپکٹر محمدعمران تھانہ ریس کورس سے ایس ایچ او ہنجروال،انسپکٹر محمد عثمان یونس تھانہ داتا دربار سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات اور  ایس ایچ او اکبری گیٹ سب انسپکٹر ہاشم رضا کو ایس ایچ او ریس کورس تعینات  کیا گیا ہے۔

انسپکٹر محمد اقرار عباس کوتھانہ گلشن اقبال سے ایس ایچ او ستوکتلہ، ایس ایچ او ہنجروال انسپکٹر عدیل انجم ایس ایچ او اقبال ٹاؤن ، جنرل ڈیوٹی تھانہ ہیئر سے سب انسپکٹر سلطان محمود ایس ایچ او گوالمنڈی، انسپکٹر دانیال یونس تھانہ جنوبی چھاؤنی سے ایس ایچ او ٹاؤن شپ، انسپکٹر عدنان رشید تھانہ ٹاؤن شپ سے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی اورانسپکٹر اخترعلی کو تھانہ نیو انارکلی سے ایس ایچ او ایس ایچ او وحدت کالونی تعینات کی گیا ہے جبکہ ایس ایچ او گوالمنڈی انسپکٹر محمد یونس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا ہے۔ 

نئے تبادلوں میں ایس ایچ او اسلامپورہ سب انسپکٹر فریاد اشرف ایس ایچ او ڈیفنس سی، ایس ایچ او مانگا منڈی سب انسپکٹر آصف فریدایس ایچ او ہیئر ، پولیس لائنز سے انسپکٹر اویس منظور ایس ایچ او نیو انارکلی، ایس ایچ او مستی گیٹ سب انسپکٹر نجم علی، ایس ایچ او داتا دربار، ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹر محمد اسرار ایس ایچ او مانگا منڈی جبکہ انچارج چوکی سگیاں شاہدرہ سب انسپکٹر رضوان غفورکو ایس ایچ او اکبری گیٹ تعینات کی گیا ہے۔

دوسری جانب انچارج چوکی ایف سی کالج سب انسپکٹر طالب حسین کو ایس ایچ او مستی گیٹ ، ایس ایچ او ڈیفنس سی انسپکٹر سید رضا عباس کو انچارج گارد ایل ڈی اے اور پولیس لائنز سے انسپکٹر محمد رومان اقبال ایس ایچ او گلشن اقبال تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے  تمام افسران کو نئی جائے تعیناتی فوری رپورٹ کا حکم دیا ہے۔