سٹی 42:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 272 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 336 زخمی ہوئے،114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
222 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
حادثات تیز رفتاری ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App