ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا برا حال

لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا برا حال
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نہ صرف گھریلو معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش معمول بن چکی ہے، جبکہ شیڈول کے برعکس بجلی کی فراہمی میں تعطل پایا جا رہا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔